امریکہ نے شام میں فاسفورس بم برسانا شروع کر دیئے
پنجشنبه, ۲۲ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۰:۴۷ ق.ظ
رپورٹ:
نیوزنور22نومبر/ایک رپورٹ کے مطابق نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے شام کے شہر ہجین پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے شام کے شہر ہجین پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد اس سے پہلے بھی کئی بار شام میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کر چکا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ سے کئی بار تحریری طور پر یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیرقانونی اتحاد کو شام میں حملوں سے روکا جائے۔
عراق و شام میں داعش مخالف یہ نام نہاد عالمی اتحادباراک اوباما کے دورحکومت میں تشکیل پایا تھا جبکہ اس اتحاد میں شامل ممالک کی جانب سے ہی داعش دہشت گردوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے