نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ منقطع کیاجائے

پنجشنبه, ۲۲ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۰:۴۱ ق.ظ


 امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن:

کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ منقطع کیاجائے

نیوزنور22نومبر/امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن نے یمن میں سعودی عرب کی فوجی کارروائی پر امریکی حمایت فوری طور پر بند اور ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ منقطع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن ایڈم شیف نے یمن میں سعودی عرب کی فوجی کارروائی پر امریکی حمایت فوری طور پر بند اور ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ منقطع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جینس کمیٹی کے نائب سربراہ مارک وارنر نے بھی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کو ذمہ دار قرار نہ دیئے جانے کو انسانی حقوق اور آزادی بیان نیز آزادی صحافت کے مسائل میں وائٹ ہاؤس کے پیش پیش رہنے کے عزم سے پسپائی کا ایک نمونہ قرار دیا ہے۔

ایک اور ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیانے فینس ٹئین نے بھی کہا کہ سعودی عرب کے لئے امریکی حمایت بند کرانے کی کوششوں کے دائرے میں وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اور سعودی عرب کی امداد سے متعلق سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران مخالفت میں ووٹ دیں گے۔

سینیٹر ران وائیڈن نے بھی کہا  کہ امریکی سی آئی اے اگر خاشقجی کے قتل کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری نہیں کرتی تو آئندہ ہفتے اس رپورٹ کو کانگریس میں پیش کئے جانے پر سی آئی اے کو مجبور کرنے کے لئے بل پیش کیا جائے گا۔

امریکہ کے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے اس قسم کے بیانات کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے ریپبلکن سینیٹروں نے بھی سعودی عرب کی حمایت میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر رینڈ پال نے ٹوئٹ میں کہاکہ سعودی عرب زیادہ شرانگیز نہیں ہے اس لئے امریکہ ایک مخالف صحافی کو قتل کئے جانے اور وحشیانہ طریقے سے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جانے پر ریاض کو سزا نہیں دینا چاہتا۔

سینیٹر لینڈسی گراہم نے بھی تاکید کی کہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان منجملہ اس خاندان کے خاص افراد کے خلاف پابندیوں پر امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے بھرپور حمایت کا اظہار کیا جائے گا۔

ایک اور ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے بھی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل جیسے وحشیانہ اقدامات کو واشنگٹن کی جانب سے جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ریاض

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی