اسلام کی توسیع میں وحدت کا بنیادی کردار ہے
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور21نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ وحدت اسلام کی توسیع میں اساسی اور بنیادی امر ہے اور اسلامی معاشرے کی تشکل میں اساسی کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسلام کے دشمن جن میں عرب ممالک بھی شامل ہیں وحدت کانفرنس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر سنندج کےاہلسنت عالم دین ’’ ماموستا اقبال بھمنی‘‘ نے نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وحدت اسلام کی توسیع میں اساسی اور بنیادی امر ہے اور اسلامی معاشرے کی تشکل میں اساسی کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسلام کے دشمن جن میں عرب ممالک بھی شامل ہیں وحدت کانفرنس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مسلمانوں کو چاہئےکہ ہر زمانہ کی نسبت زیادہ خبردار اور ہوشیار رہیں اور دشمن کی سازشوں کا شکار نہ ہوجائے۔
موسوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ الحمد للہ کردستان صوبہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں وحدت اور اخوت پائی جاتی ہے جو اس صوبے کے لوگوں کی اعلیٰ سطح فکر کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں سب اس بات سے واقف ہیں کہ اسرائیل کی صہیونی حکومت مسلمانوں میں تفرقہ پھیلا کر اسلام کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اس وقت دنیا میں مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد کا داعی ہے اور وحدت کے فروغ میں اپنی تمام تر کوششیں بروکار لا رہا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۱