نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سید عبد المالک بدر الدین حوثی :

نیوزنور21نومبر/یمن کی اسلامی اور عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر فلسطینی مقاومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی اور عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ ’’ عبدالملک بدرالدین حوثی‘‘ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر فلسطینی مقاومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

عبدالملک بدرالدین نے عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاتم الانبیاء اور سید الانبیاء کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یمنی عوام کے خلاف امریکی، سعودی اور اماراتی بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے اور مصیبتوں پر صبر کرنے والی قوم ہی کامیاب ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے آقاؤں کو یمن جنگ میں شکست نصیب ہوگی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے  اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے اگر چہ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی