عراق میں ایرانی مداخلت کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ اور امریکہ کی نئی سازش ہے
عراقی سیاسی کارکن: نیوزنور21مئی/عراق میں
الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک
میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی
سیاسی تحریک الصادقون کے سرگرم کارکن’’محمود الربیعی‘‘نےکہا کہ بعض میڈیا امریکہ
کی مالی حمایت کے ساتھ عراق کے اندرونی مسائل سمیت مستقبل حکومت کی تشکیل میں
اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا جو دعویٰ کر رہی ہیں وہ جھوٹ کا پلندہ اور امریکہ
کی نئی سازش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نےکبھی بھی عراقی انتخابات میں مداخلت نہیں کی بلکہ عراقی عوام نے خود اپنے مفادات کے مطابق
فیصلہ کیا ہے۔ الربیعی نے مزید کہا کہ
عراقی قوم داعش دہشتگردوں کی شکست کی طرح اپنے ملک کے سیاسی انتظامیہ میں بھی
کامیاب ہوگی۔