امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد دہشتگردوں کے بجائے عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے
مصری قانون ساز:
امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد دہشتگردوں کے بجائے عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے
نیوزنور21نومبر/مصر کی ایک سینئر قانون ساز اور الگاد پارٹی کی نائب سربراہ نے عالمی سازشوں کے خلاف شامی فوج ،قیادت اورعوام کی فتوحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شام عالمی طاغوتی طاقتوں کے خلاف مقاومت کی اہم علامت ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مگا شریف‘‘نے عالمی سازشوں کے خلاف شامی فوج ،قیادت اورعوام کی فتوحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام عالمی طاغوتی طاقتوں کے خلاف مقاومت کی اہم علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت دہشتگردی کہ جس کا مقصد علاقائی ممالک کو کمزو ر کرنا ہے کے خلاف شامی حکومت کی جنگ میں اس کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے امریکہ کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے شامی عوام کے خلاف مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس اتحاد کی تخلیق غیر قانونی ہے مذکورہ اتحاد دہشتگردوں کے بجائے عام شامی شہریوں کا قتل عام کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے تاکید کےساتھ کہاکہ شام اورمصر کے لوگ بھائی بھائی ہیں اوردنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں الگ نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ مصری عوام دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۱