شامی عوام کے درمیان اتحاد کے باعث اسلام دشمنوں طاقتوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور21نومبر/شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ شامی عوام نے فوج اورقیادت کے ساتھ یکجہتی اور طاغوتی قوتوں کے خلاف استقامت سے دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دمشق نے شامی عیسائی مذہبی رہنما ایگنا ٹس یونان کےساتھ ملاقات میں ’’شیخ احمد بدروالدین حسون‘‘نےکہاکہ شامی عوام نے فوج اورقیادت کے ساتھ یکجہتی اور طاغوتی قوتوں کے خلاف استقامت سے دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام مذاہب کا گہورا ہے اور شامی عوام اس تحریک اورتہذیب کیلئے پرامن ہیں ۔
اس ملاقات میں شامی عیسائی مذہبی رہنما ایگناٹس یونان نے شام کو تاریخ مذہبی رواداری کا ماڈل قراردیتے ہوئے کہاکہ شامی عوام نے اتحاد ویکجہتی سے دشمنوں کو شکست دی ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۱