یمن کے محاذپر بھی سعودی امریکی شیطانی گٹھ بندن کو شکست ہوئی ہے
شیخ علی داموش:
نیوزنور21نومبر/حزب اللہ کی ایگزیکٹوکونسل کے نائب سربراہ کے مطابق یمن میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے اوروہ اس ملک میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی کامیاب نہیں رہا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ علی داموش‘‘نے کہاکہ علاقے میں امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے شیطانی مثلٖث کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے اور یمن کے مغربی ساحل پر ان کی شکستوں کی فہرست میں ایک اورشکست کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حدیدہ میں شکست کے بعد امریکہ اورسعودی عرب کو مجبوراً اس بات کا اعلان کرنا پڑا کہ یمنی مقاومتی فورسز کے ہاتھوں انہیں کافی جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ غاصب رژیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فلسطین کے خلاف اس کی ہر جارحیت کا مقاومت بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۲۱