نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہسپانوی روزنامہ:

نیوزنور21نومبر/ایک ہسپانوی روزنامہ نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کو تاریخ کاایک بدترین المیہ قراردیتے ہوئے یورپی ممالک اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غریب عرب ملک میں جنگ بندی کیلئے اپنے پوری سفارتی طاقت لگائیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ الپائس نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کو تاریخ کاایک بدترین المیہ قراردیتے ہوئے یورپی ممالک اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غریب عرب ملک میں جنگ بندی کیلئے اپنے پوری سفارتی طاقت لگائیں۔

روزنامہ نے لکھا کہ یمن میں قیام امن کی بحالی کیلئے اس ملک پر سعودی عرب کی جارحانہ کاروائیوں کو روکنے کی ضروررت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی اتحادکے ہاتھوں اب تک کم ازکم دس ہزار افراد ہلاک جبکہ دسیوں لاکھ افراد کو قحط کاسامنا ہے۔

انہوں نے جنگی بندی کے حوالے سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہاکہ حدیدہ شہر پر سعودی جارحین  کے مسلسل حملوں سے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ دنیا کے امن وآزادی پسند اقوام کو تشویش لاحق ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی