اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود خان الاحمر کے باشندے ثابت قدم
انسداد آبادکاری کمیٹی کے سربراہ:
نیوزنور21نومبر/ انسداد آبادکاری کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے خان الاحمر گائوں کو مسمار کرنے کی تمام کوششیں فلسطینی شہریوں،سماجی کارکنوں اور مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے ارکان کی مدد سے ناکام بنائی جاچکی ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسداد آبادکاری کمیٹی کے سربراہ’’ولید عصاف‘‘نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے خان الاحمر گائوں کو مسمار کرنے کی تمام کوششیں فلسطینی شہریوں،سماجی کارکنوں اور مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے ارکان کی مدد سے ناکام بنائی جاچکی ہیں۔
اُن کے مطابق فلسطینی شہری اپنے دیہات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان الاحمر کے فلسطینی شہری اپنے گھروں اور زمین سے بے دخلی کی تمام کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ فلسطینی لوگ اسرائیلی بلڈوزروں کے مقابلے میں کھڑے رہیں گےاورہم اپنی زمین کی حفاظت اور اپنی علحٰیدہ ریاست کے قیام کے لئے ہر ممکن قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ولید عصاف نے مزید کہا کہ خان الاحمر کے احتجاج کو چھ ماہ ہوچکے ہیں اب دنیا کی نظریں خان الاحمر کے احتجاج پر جم چکی ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۱