غزہ کی عوام کومحاصروں اورمسلط کردہ جنگوں سے نہیں ہرایا نہیں جاسکتا
چهارشنبه, ۲۱ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۲۱ ب.ظ
حماس کارکن :
نیوزنور21نومبر/حماس کی پولٹ بیورو کےایک رکن نے کہا ہے کہ غزہ کےفلسطینی عوام کسی سیاسی یا معاشی محاصرے کے نتیجے میں کبھی اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کی پولٹ بیورو کے رکن’’خلیل الحیہ‘‘ نے حفاظ قرآن کےاعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کےفلسطینی عوام کسی سیاسی یا معاشی محاصرے کے نتیجے میں کبھی اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔
حماس رہنما نے اپنے یقین کا اعادہ کرتے ہوقئے کہا کہ غزہ کو مختلف اقسام کے محاصروں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ہےغزہ کے شہریوں کا قطب نما ہمیشہ کے لئے بیت المقدس کی جانب ہی رہے گا۔
انہوں نے غزہ کے نئے حفاظ قرآن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور پر زور دیا کہ وہ قرآن پاک کو حفظ کرنے والے افراد کا انسائیکلوپیڈیا تیار کریں۔
- ۱۸/۱۱/۲۱