نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور21نومبر/امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا اس لئے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔

یاد رہے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے انکشاف کیا تھا کہ خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا اور قتل سے قبل امریکہ میں سفیر تعینات خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کو فون کرکے سعودی سفارت خانے جانے پر آمادہ کیاجس پرٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ جلد جمال خاشقچی کے قاتلوں کا تعین کریں گےممکن ہے قتل کا حکم سعودی پرنس نے دیا ہو۔

واضح رہے کہ امریکی صدر پر اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ مقتول سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی ولیعہد بن سلمان نے دیا لیکن سعودی عرب کے ساتھ ہونے والی ڈیل کی وجہ سے اب ٹرمپ بن سلمان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی