نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزیر خارجہ:

وزنور۲۰ نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کو مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتیں بلکہ امریکی پابندیوں سے ایران کی استقامت میں مزید استحکام پیدا ہوجائےگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ’’محمد جواد ظریف ‘‘نےبرطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ  سے ملاقات کے بعد گارڈین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو یکطرفہ اور ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ایران کی استقامت میں مزید استحکام پیدا ہوجائےگا۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ کے دباؤ کا مقابلہ کرنا ہماری عادت بن گئی ہے  اقتصادی پابندیوں سے ہمیشہ عوام کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کا ماضی کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گےاور ہم اقتصادی میدان میں بھی امریکہ کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیں گے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مایئک پومپیو کے اس بیان پر کہ امریکی پابندیوں سے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر اثر نہیں پڑا ہے کہا کہ پابندیاں چونکہ مالی ہیں اس لئے غذائی اشیاء اور ادویات اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور برطانوی وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نےتہران میں اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف میدانوں میں روابط منجملہ یورپ کے نئے مالیاتی نظام ایس پی وی کے قیام سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی