نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی اہلسنت عالم دین:

نیوزنور۲۰ نومبر/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں پر رجعتی علاقائی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان ممالک سے غاصب رژیم کےساتھ  ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’شیخ مہر عبدالرزاق‘‘نے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں پر رجعتی علاقائی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان ممالک سے غاصب رژیم کےساتھ  ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی مساوات کو بدلنے اورامریکی وصیہونی شیطانی گٹھ بندن پر فتح کا واحد راستہ مقاومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے گناہ فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام اوران کے گھروں کی مسماری کا جوا ب ہم میزائلوں سے دیں گے  تاکہ فلسطین اورمقبوضہ یروشلم کی مکمل آزادی کی راہ ہموار ہو۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم پر غزہ کے مجاہدین کی حالیہ فتح پوری اُمت مسلمہ کی فتح ہے ۔

انہوں نے مزید تمام مسلمانوں سے اتحاد کو فرو غ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد ویکجہتی سے ہی  صیہونی اورامریکی دشمن سے نمٹا جاسکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی