امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے ٹرمپ ایک عظیم خطرہ ہے
سه شنبه, ۲۰ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۵۶ ب.ظ
امریکی مزاح نگار:
نیوزنور۲۰ نومبر/ایک امریکی مزاح نگار نےٹرمپ کو سرطانی پھوڑا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرقومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک بیان میں ’’جیم کری‘‘نےکہاکہ امریکی صدرقومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے اراکین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت ملک کے سیاسی نظام کو تباہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ جماعت ہماری آنکھوں کے سامنے ملک کے سیاسی نظام کو تباہ وبرباد کررہی ہے۔
اسے قبل مشہور ہالی ووڈ اداکار سین پن نے ٹرمپ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہیں انسانیت کا دشمن قراردیا۔
انہوں نے مہاجرین سے معلق امریکی صدرر کے بیانات کوشرمناک قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ اس صدرنے عالمی سطح پر امریکی تصویر کو مزید داغددار کیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۰