فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بدمعاشی، ظلم اور ریاستی دہشتگردی امن کے علمبردار ممالک کے منہ پر زوردار تھپڑ ہے
تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما:
نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ’’اعجازاحمد چودھری ‘‘نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کوانتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑقرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کےخلاف احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر قبضے پر خاموشی اختیار کرنیوالی اقوام متحدہ ظلم و ستم میں برابر کی شریک ہےعالم اسلام القدس پر امتحان میں ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس کے امتحان میں صرف عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت ناکام رہی اور اسرائیل کےخلاف کوئی قدم نہ اُٹھانے والی اقوام متحدہ قانونی حیثیت کھو چکی ہےکیونکہ بیگناہ افراد کے قتل پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے جس میں یہ نام نہاد ادارہ ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ اقدامات اُٹھاتے ہوئے دہشتگرد ریاست ہونے کا ثبوت دے رہا ہےکیونکہ القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہےاور خونریزی کرنے والوں کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
اعجاز چودھری نےمزید کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں اسرائیل کےخلاف کھڑا ہو کر ثابت کرنا ہو گا دنیا میں انسانیت زندہ ہےاور اسرائیل نے جو کیا وہ بدمعاشی، ظلم اور ریاستی دہشتگردی ہے۔