نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیخ الاسلام:

نیوزنور 20 نومبر/مشرق وسطیٰ امور کے ایک  ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ حالیہ جنگ میں فلسطینی مقاومتی گروہ اورفلسطینی قوم غاصب صیہونی رژیم کو دندان شکن جواب دینے اور طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’حسین شیخ الاسلام ‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ حالیہ جنگ میں فلسطینی مقاومتی گروہ اورفلسطینی قوم غاصب صیہونی رژیم کو دندان شکن جواب دینے اور طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقوں پر مقاومتی فورسز کے میزائل حملوں کے بعد صیہونی رژیم کا جنگ بندی پر اختلاف اور صیہونی کابینہ میں  بعض وزراء کا مستعفی ہوجانا  فلسطینی مقاومتی تحریکوں اورفلسطینی قوم کی بڑی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورفلسطین کے درمیان طاقت کا توازن مقاومتی فورسز کےحق میں تبدیل ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مجاہدین اپنی سرزمین پر ایسے جدید میزائل تیا رکررہے ہیں جن سے وہ مقبوضہ علاقوں کونشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی جارحیت کا مقاومتی فورسز کی طرف سے بھرپور جواب دینا بین الاقوامی قوانین کے تحت لازمی اورجائز ہے۔

انہوں نے غزہ پٹی پرکئی ماہ سے جاری واپسی ملین مارچ کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب صیہونی مقبوضہ علاقوں سےفرار ہوجائیں گے اور پورے تاریخی فلسطین پر دوبارہ فلسطینیوں کا کنٹرول ہوگا ۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق  فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی