ٹرمپ کا ساتھ دینا امریکی جرائم میں شریک ہونے کے مترداف ہے
اعلٰی ایرانی سیکورٹی عہدیدار :
نیوزنور۲۰ نومبر/اعلٰی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے عالمی سطح اور خطے میں امریکیوں کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے ٹرمپ کی پالیسوں کا ساتھ دیناامریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایرانی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری’’ ایڈمیرل علی شمخانی‘‘نے تہران میں برطانوی وزیر خارجہ جرمی ہنٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے ٹرمپ کی پالیسوں کا ساتھ دیناامریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی سے متعلق یورپی یونین کے غیرمؤثر تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات اور اس کے بعد معاہدہ یورپی یونین کی میزبانی اور اس کی کوششوں سے حاصل ہوا مگر جوہری معاہدے کی امریکی خلاف ورزی یورپی یونین کی سیاسی حیثیت اور ساکھ کی پامالی کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی مفادات کے تحت ذمہ دارانہ قدم اُٹھائے گا جس کا مقصد امریکہ کے غیر اخلاقی رویے کا مناسب اندازمناسب میں جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان موجودہ اقتصادی تعلقات کی سطح بالخصوص بینکنگ تعلقات کی سہولتیں تسلی بخش نہیں ہیں۔
انہوں نے ایران کی علاقائی پالیسی کے خلاف بعض ممالک کے غیرتعمیری مؤقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے عملی اقدامات نہ ہوتے تو آج داعش عراق اور شام پر قبضہ کیا ہوتا۔
علی شمخانی نے مزیداہواز کے دہشتگرد حملے میں ملوث بیرونی عناصر کے خلاف برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں برطانیہ سے توقع ہے کہ وہ دہشتگردی کی روک تھام اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خاتمے کے سے متعلق اپنا مؤقف کھول کر بتائے اور اس کے مطابق اپنی پالیسی پرعمل کرے۔
- ۱۸/۱۱/۲۰