شامی عوام نے اتحاد ومقاومت سے مغرب اور رجعتی علاقائی حکومتوں کے شوم منصوبوں کو شکست دی ہے
جمہوریہ چک کے معروف سیاستدان :
نیوزنور۲۰ نومبر/جمہوریہ چک کے ایک معروف سیاستدان اور امن تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام اس کے اتحاد اوراستقلال کے خلاف مغربی سازشوں کو شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’میلان کراجکا‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام نے اس کے اتحاد اوراستقلال کے خلاف مغربی سازشوں کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج اور اس ملک کی عوام ملک کی خودمختاری ،استقلال اوراتحاد کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں تکفیری دہشتگردگروہوں کہ جنہیں نہ صرف مغربی طاقتوں بلکہ خلیجی ریاستوں کی حمایت بھی حاصل ہے شامی قوم کی استقامت اوراتحاد کے نتیجے میں مکمل نابودی کے دہانے پر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شام کی اصلی صورتحال مغربی ذرائع ابلاغ میں بیان کی جانے والی صورتحال سے بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ انہوں نے حال ہی میں شام کا دورہ کیا اورمجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ شام میں امن وسیکورٹی تیزی سے بحال ہورہی ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۰