سعودیہ کی خارجہ پالیسی پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے/یمن جنگ کوروکنے کیلئے اسے امریکی حکم کاانتظار ہے
ولیم سپرنگ:
نیوزنور۲۰ نومبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار اوربین الاقوامی امور کےماہر کے مطابق سعودیہ کی خارجہ پالیسی پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہےاوریمن جنگ کوروکنے کیلئے اسے امریکی حکم کاانتظار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’ولیم سپرنگ ‘‘نے ایک مختصر انٹرویو میں کہاکہ سعودیہ کی خارجہ پالیسی پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہےاوریمن جنگ کوروکنے کیلئے اسے امریکی حکم کاانتظار ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن کےحوالے سے سعودی عرب کی کوئی پالیسی نہیں ہے اوروہ اس حوالے سے امریکہ کے تابع ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی حکمران سیاسی مخالفین کو صرف قتل کرنا یا انہیں ٹارچر کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں میں کبھی بھی اپنے فیصلے کرنے اوران پر عمل کرنے کی صلاحیت نہیں رہی ہے۔
انہوں نے خاشقچی کےمسئلے پر سعودی عرب پر عالمی برادری کی طرف سےڈالے جانے والے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ خاشقچی کے قتل سے پوری دنیا پر سعودی عرب کی شیطانیت اورجنایت عیاں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکی صدر ٹرمپ خود کو اب سعودی اتحاد سے دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۲۰