نتین یاہو، ٹرمپ اوربن سلمان کے درمیان اتحاد ایک شیطانی مثلث ہے
شیخ نعیم قاسم:
نیوزنور ۱۹ نومبر /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو ،ٹرمپ اوربن سلمان کے درمیان اتحاد ایک شیطانی مثلث ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’شیخ نعیم قاسم ‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ نیتن یاہو ،ٹرمپ اوربن سلمان کے درمیان اتحاد ایک شیطانی مثلث ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان تینوں کا شیطانی مثلث علاقے اوردنیا کو تباہ کررہا ہے اور دنیا میں کوئی بھی بحران ایسا نہیں ہے جس میں یہ مثلث ملوث نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری تنازعات کا باریکی سے جائزہ لیا جائےتو ہم دیکھتے ہیں کہ ان بحرانات میں ان تینوں کا کردار یا ایک کو دوکی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس شیطانی مثلث کو ہرمحاذ پر شکست اورنقصان کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بن سلمان کو یمن میں شکست ہوئی کیونکہ انہوں نے اس ملک میں بے گناہ لوگوں کا بہیمانہ قتل عام اور دسیوں لاکھ افراد کو بھوک سے تٹرپایا ہےدوسری طرف بن سلمان کو خاشقچی کے قتل کے کیس کے بحران کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں وہ ناکام اورا ن کی ساکھ عالمی سطح پر مزید داغدا ر ہوئی ہے
ٹرمپ کے بارے میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اس متضاد شخص نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی تاہم ڈیڈلائن سے ایرانی قوم کےسامنے پسپائی اختیار کی۔
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں حزب اللہ کےنائب سیکرٹری جنرل نے کہاکہ غزہ کی عوام کے سامنے ان کی بے بسی سے ان کی ساکھ بھی داغدار ہوئی اورانہیں مجبوراً جنگ بندی معاہدے کو تسلیم کرنا پڑا۔