طالبان امریکی ایماء پر افغان شیعوں پر حملہ آور ہے
افغان میڈیا کارکن:
نیوزنور ۱۹ نومبر / ایک افغان میڈیا کارکن کے مطابق طالبان دہشتگرد گروہ نےامریکہ کی ایماء پر افغانستان کے شیعہ نشین علاقوں پر اپنے حملے تیز کئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اکنا کےساتھ انٹرویو میں افغان نیوز ایجنسی ایٹلس پریس کے ڈائریکٹر ’’سید احمد موسوی‘‘نےکہاکہ گذشتہ کچھ ماہ سے طالبان اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں جن میں یہ طے پایا ہے کہ طالبان افغان حکومت کا حصہ ہوگا۔
انہوں نے افغانستان کے ہزارہ نشین علاقوں پر دہشتگردوں کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے بعد اسطرح کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے افغانستان کے وسطی صوبے غزنی جہاں شیعہ مسلمانوں کی بڑی آبادی ہےپر طالبنان کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کے حملوں کا مقصد افغان پارلیمنٹ میں شیعہ مسلمانوں کی نمائندگی کو ختم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ افغان پارلیمنٹ میں ۱۱ شیعہ لیڈران ہزارہ مسلمانوں کی نمائندگی کررہے ہیں جس کو دشمن برادشت نہیں کرپارہے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۹