آزادی کی منزل قریب ہے/ظلم کی یہ سیاہ رات جلد روشن صبح میں تبدیل ہوجائے گی
حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ:
نیوزنور۱۹نومبر/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں اور ظلم کی یہ سیاہ رات جلد روشن صبح میںتبدیل ہوگی اور فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ ’’خالد مشعل‘‘ نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی ایک گوریلا کارروائی کے دوران شہید ہونے والے القسام کمانڈر نورالدین برکہ کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں اور ظلم کی یہ سیاہ رات جلد روشن صبح میںتبدیل ہوگی اور فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔
انہوں نے برکہ اور اس کے دیگر شہید ہونے والے ساتھیوں کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برکہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بزدل دشمن کے سامنے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نورالدین برکہ اوراس کےدیگر شہید ساتھی فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں اور ان شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔
حماس رہنما نے کہاکہ فلسطینی قوم دُشمن کے خلاف مسلح مقاومت جاری رکھے گی اور مقاومت کی تمام اشکال جس میںمسلح جدو جہد بھی شامل ہے جاری رکھی جائے گی۔
موسوف کارکن نے کہا کہ غزہ میںتمام تر مشکلات کے باوجود مقاومتی تنظیموںنے اپنی مقاومتی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔
خالد مشعل نے مزید کہا کہ ارض فلسطین پر غاصب صہیونیوں کا کوئی مستقل نہیں انہیں جلد یا بہ دیرارض فلسطین یہاں کے اصل باشندوں کے حوالے کرنا ہوگی۔
- ۱۸/۱۱/۱۹