میلاد النبی کے موقع پر فلسطینی مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفرباندھ لیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب :
نیوزنور۱۹نومبر/ فلسطینی ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب ’’شیخ عکرمہ سبری‘‘نےکہا کہ مسجد اقصیٰ اسراء ومعراج کے سفر کا حصہ ہے اور اس کی اسلام میں کئی حوالوں سے خاص اہمیت ہےاور میلاد النبی کے موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں وقت گذارنے، عبادت، نوافل اور علم وذکر کی محافل میں شرکت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں میلاد النبی کے موقع پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 576ء کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا اس دن کی عظمت اور عبرت پر علماء بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نبی اکرم صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی یہ سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوااورعالم اسلام کی مسلسل توہین جاری ہے۔
الشیخ عکرمہ صبری نے مزید کہاکہ میلاد النبی جیسا عظیم موقع ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری جانب عالم اسلام اور قبلہ اول کے خلاف دشمن کی سازشیں جاری ہیں فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو میلاد النبی کے موقع پر اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
- ۱۸/۱۱/۱۹