نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

غزہ پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے

دوشنبه, ۱۹ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۰۱ ب.ظ


فلسطین میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر:

نیوزنور۱۹نومبر/ فلسطین میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر نے گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں‌جنوبی افریقا کے سفیر ’’اشرف سلیمان ‘‘نے ایک بیان میں‌کہا کہ ان کے ملک کا غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے کے حوالے سے مؤقف واضح ہےاور غزہ میں گھس کر اسرائیلی فوج کی کارروائی کو ہم دہشتگردی سمجھتے ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے سفیر کا نے کہا کہ اسرائیل نے 12 سال سے غزہ پٹی پر معاشی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں  دو ملین فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے اور غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔

اشرف سلیمان نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو جراءت مندانہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید‌ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی قراردادوں پرعمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےفلسطینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی