مغرور عالمی طاقتوں کو یمنی قوم کی مقاومت کےسامنے ذلت آمیز شکست ہوئی ہے
تحریک النجباء کے سربراہ :
نیوزنور ۱۹ نومبر /عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجبا ءکے سربراہ نے سعودی امریکی جارحین کے خلاف یمنی قوم کی مقاومت واستقامت کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم اور انصاراللہ کے خلاف استکباری قوتوں کا منصوبہ ناکام ہوا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق بغداد میں تحریک انصاراللہ کے ایک وفد کے ساتھ النجباء کے سربراہ ’’اکرم القابی‘‘نے سعودی امریکی جارحین کے خلاف یمنی قوم کی مقاومت واستقامت کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم اور انصاراللہ کے خلاف استکباری قوتوں کا منصوبہ ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ استکباری طاقتیں یمنی عوام کے عزم وارادوں کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔
اس ملاقات میں یمنی وفد کے سربراہ محمد القبلی نے کہاکہ جارحین ممالک کے خلاف یمنی قوم اورانصاراللہ کے مجاہدین کو النجباء کی حمایت قابل قدر ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۱۹