طاقتور عراق کو دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے/ اربعین کے موقع پرعراقیوں کی میزبانی قابل تحسین ہے
رہبرمعظم انقلاب اسلامی:
نیوزنور۱۹نومبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عراق کے صدر برہم صالح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے اربعین کےموقع پر عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایاکہ عراق اس وقت طاقتورملک ہے جو امن و ثبات کی جانب گامزن ہےاور عراق کو اپنے آشکارا اور مخفی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ‘‘نے عراق کے صدر برہم صالح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں سید الشہداء حضرت امام حسین ؑکے اربعین کےموقع پر عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایاکہ عراق اس وقت طاقتورملک ہے جو امن و ثبات کی جانب گامزن ہےاور عراق کو اپنے آشکارا اور مخفی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں کامیاب پارلیمانی انتخابات اور صدر ، وزیر اعظم اور وزراء کے شاندار انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ عراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے اوراللہ تعالی اسے دشمنوں پر غلبہ عطا کرےگا عراقی حکومت اور عوام کے لئے اس سلسلے میں دوست اور دشمن کی پہچان ، دشمن کے مد مقابل استقامت و پائداری ، اندرونی صلاحیتوں پر تکیہ اور مرجعیت کے ساتھ مضبوط رابطہ بہت ہی اہم امور ہیں۔
آپ نے عراقی صدر برہم صالح کو عراق کے عظیم ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ایران و عراق کی دو قوموں کے گہرے تاریخی اور ثفاقتی رابطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایاکہ اربعین کا پیدل مارچ دونوں قوموں کے گہرے رابطہ کا مظہر ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اربعین کے پیدل مارچ میں دو ملین ایرانی زائرین کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے شاندار اور بے نظیر مہمان نوازی کا سبھی ایرانی زائرین دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے عراق میں امن و ثبات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایاکہ بعض علاقائی اورغیر علاقائی طاقتیں عراق میں امن و ثبات کی خواہاں نہیں ہیں اور وہ عراقی عوام کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں اوروہ عراقی عوام کے لئے نت نئے مسائل پیدا کرکے وہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لہذاعراقی حکومت کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر عراقی عوام کے لئے خوشحالی کی راہیں ہموار کرنی چاہیئں۔
عراق کے صدر برہم صالح نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق سخت اور مشکل دور میں ایران کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرےگا اور میں اس پیغام کے ساتھ ایران آیا ہوں کہ ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان عمیق تاریخی اور ثقافتی پیوند ہیں جنہیں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
- ۱۸/۱۱/۱۹