خلیجی رژیمیں سعودی فرمان پر اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کررہی ہیں
شیخ نبیل کاوک:
خلیجی رژیمیں سعودی فرمان پر اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کررہی ہیں
نیوزنور ۱۹ نومبر /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایکزیکٹوکونسل کے نائب سربراہ کے مطابق خلیجی ریاستیں سعودی شاہی کے خاندان کے فرمان پر غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کررہی ہیں کیونکہ بن سلمان کو اس وقت یمن پر مسلط کردہ جنگ ،جمال خاشقچی کے قتل اور دیگر اندرونی وباہری بحرانات کا سامنا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’شیخ نبیل کاوک ‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ خلیجی ریاستیں سعودی شاہی کے خاندان کے فرمان پر غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کررہی ہیں کیونکہ بن سلمان کو اس وقت یمن پر مسلط کردہ جنگ، جمال خاشقچی کے قتل اور دیگر اندرونی وباہری بحرانات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ محمد بن سلمان نے ان تمام بحرانوں سے خود کو نجات دلانے کیلئے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہوسے اُمیدیں باندھ رکھی ہیں۔
انہوں نے بحرین میں سیاسی کارکنان پر ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں اس ملک میں سیاسی کارکنان ،دانشوروں اور انقلابی شخصیتوں کی شہریت سلب کرنے اورانہیں پابند سلاسل کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور وہیں آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت صیہونی وزیر کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۹