نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

چین پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا

دوشنبه, ۱۹ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۱۷ ب.ظ


قطری ٹی وی چینل :

نیوزنور۱۹نومبر/ قطر کی ایک ٹی وی چینل نےاپنی  ایک رپورٹ میں کہا ہے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجودچین ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کی ٹی وی چینل ’’الجزیرہ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود چینی کمپنیاں،ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور ان کی نظرمیں اس ملک میں سرمایہ کاری کی متعدد صلاحیتیں موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیوں کی بدولت بعض غیر ملکی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے اور امریکی پابندیوں کے اثرات ایرانی معیشت پر مرتب ہوتے ہیں لیکن چینی کمپنیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کی معیشت میں استحکام لانے کی جد و جہد کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجودچین کی بہت سی کمپنیاں شاہراہ ریشم کے دیرینہ تجارتی تعلقات کے تناظرمیں ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے نئے راستے نکالنے کا یقین رکھتی ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں نے چین اور ایران کے کے درمیان تعلقات کو اورمضبوط بنادیا ہے اور دونوں ممالک کے پاس اس مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے اچھی حکمت عملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی پابندیوں کے بعد چین کو بھی ایران سے تیل لینے کے مد میں چھوٹ ملی ہے لہذا توقع کی جاتی ہے کہ چینی کمپنیوں کی ایرانی تیل خریداری میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چینی حکام اور اکثر ماہرین کا کہنا بھی ہے کہ ایران اور چین کے درمیان معمول کے تجارتی تعلقات بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا جن پر پابندیاں اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی