نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جلال فیروز:

نیوزنور ۱۹ نومبر /برطانیہ میں مقیم ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ تمام دستیاب ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان ملوث ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ ایک مختصر انٹرویو میں ’’جلال فیروز‘‘نےکہاکہ تمام دستیاب ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان ملوث ہے۔

انہوں نے کہاکہ استنبول میں سعودی سفارتخانے میں بدنام زمانہ انٹلی  جنس کے ہاتھوں جمال خاشقچی  کا قتل ریاض کے اعلیٰ حکام کے بغیر انجام دینا ناممکن تھا۔

انہوں نے کہاکہ کس طرح اعلیٰ سعودی حکام کی اجازات کے بغیر انٹلی جنس کے اراکین شاہی خاندان کے نجی طیارے میں آلات کےساتھ ترکی روانے ہوتے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام تر دستیاب شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل میں بن سلمان براہ راست ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ مریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا تھاسعودی صحافی جمال خاشقچی کے پراسرار قتل پر شکوک وشبہات کے پڑے پردے تا حال نہ اُٹھائے جا سکےلیکن ’’ واشنگٹن پوسٹ اور اے پی پی‘‘ نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقچی کے قتل کا حکم دیاتاہم وائٹ ہاؤس، وزارت خارجہ اور سی آئی اے نے اس خبر پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔

ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خاشقچی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہےترک صدر طیب اردوغان اور صدر ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق کسی بھی جانب سے حقائق نہیں چھپائے جانے چاہئے۔

دوسری جانب  استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خاشقچی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کردی گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی