جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے
تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن :
نیوزنور ۱۹ نومبر /یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے جس کا مقصد الحدیدہ پر نئے حملوں کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ’’محمد البخیتی‘‘ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ جارح ممالک الحدیدہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جارح ملکوں نے اپنے ڈیتھ اسکواڈ کو تقویت دینے کے لیے مزید تین ہزار سوڈانی ایجنٹوں کو بھرتی کیا جس کا مقصد الحدیدہ کی جنگ کے بھاگنے والوں کو موت کے گھاٹ اُتارنا ہے۔
البخیتی نے کہا کہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری کا سلسلہ بھی بند نہیں ہوا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دشمن کو اس جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور صورت حال یمنی مجاہدین کے حق میں تبدیل ہوکے رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اور اماراتی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر وسیع حملے شروع کیے تھے جس کا مقصد یمن میں انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ بھی بند کرنا تھا۔