یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی
مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل:
نیوزنور ۱۹ نومبر / اسلامی اتحاد کو فروغ دینے والے ایرانی ادارے مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ اورصیہونی رژیم کی حمایت سے یمنی عوام کے خلاف ایسے جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جن کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’آیت اللہ محسن اراکی‘‘نے کہاکہ سعودی عرب امریکہ اورصیہونی رژیم کی حمایت سے یمنی عوام کے خلاف ایسے جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جن کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے مظالم پر بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی اداروں اورعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلاشبہ یمنی عوام پر جو جنگ مسلط کی گئی اس میں یمنی قوم فتح یاب ہوگی۔
انہوں نے ترکی کے استنبول شہر میں سعودی عناصر کے ہاتھوں جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ سعودی شاہی خاندان آج پہلے سے عالمی سطح پر تنہا ہوکر رہ گیا ۔
انہوں نے کہاکہ آج دنیا بھر میں سعودی شاہی خاندان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۱۱/۱۹