نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیخ نبیل قاووق:

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی  کونسل کے رکن’’ شیخ نبیل قاووق‘‘ نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا اور پنہاں طور پر حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سے روکنے کی مذموم کوشش کررہا ہے لیکن تاریخ ثابت کردےگی کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

موصوف رکن نے کہا کہ حزب اللہ لبنان مضبوط اور قوی بن کر نئی کابینہ میں شرکت کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ  لبنانی عوام سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور عالمی سطح پر مسلمان بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے اتحاد سے آگاہ ہیں اورمسلمان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کی خیانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

قاووق نے مزید اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دوستی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت آشکار ہوگئی ہے سعودی عرب نے فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور فلسطین کے بعد اب وہ  لبنان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی