نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہندوستانی پروفیسر:

نیوزنور ۱۹ نومبر / بین الاقوامی اسٹریٹجک اسٹیڈیز کے ایک ہندوستانی پروفیسر کے مطابق ہندوستان سمیت دیگر ممالک کو ایرانی تیل جاری رکھنے کی اجازت دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن تہران کو تنہا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر ’’ڈاکٹر گلشن سچ دیوا‘‘نے کہاکہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک کو ایرانی تیل جاری رکھنے کی اجازت دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن تہران کو تنہا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے  کہاکہ امریکہ ایران کو سیاسی اور اقتصادی طورپر  تنہا کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ یورپ ،روس ،چین ،ہندوستان وغیرہ جیسی حکومتیں تہران کےساتھ  کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کےساتھ قریبی تعلقات ہونے کے باوجود بہت سے ممالک نے امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کی مذمت کی ہے۔

عالمی معیشت کو استحکام بخشنے میں ایران کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ حالیہ پیشرفتوں سےاس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران کی معیشت عالمی اورعلاقائی معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

انہوں نے ایران کو ہندوستان کی توانائی سیکورٹی کا ایک اہم شراکتدار قراردیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیاسی واقتصادی تعلقات دونوں ممالک کے لئےانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں سے ہندوستان کی ایران سے تیل کی خریدار اور ایران میں اس کی سرمایہ کاری متاثر نہیں ہونگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی