ایران کو دھمکاکر امریکہ کا ظالمانہ وآمرانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے
آذری تجزیہ کار:
نیوزنور ۱۹ نومبر /آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ دہائیوں سے امریکہ اپنے حقیقی چہرے کو انسانی حقوق کے نقاب کےپیچھے چھپاتا رہا ہے جو اب مائیک پومپیو کے ایران مخالف بیان سے پوری طرح بے نقاب ہوا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویومیں ’’ایلگرابراھیم اوگلو‘‘نےکہاکہ دہائیوں سے امریکہ اپنے حقیقی چہرے کو انسانی حقوق کے نقاب کےپیچھے چھپاتا رہا ہے جو اب مائیک پومپیو کے ایران مخالف بیان سے پوری طرح بے نقاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف پابندیوں اور دھمکیوں سے امریکہ کا ظالمانہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اس لئےدشمنانہ مؤقف اپنائےہوئے ہیں کیونکہ وہ ایران کی آزاد نہ پالیسیوں کوبرداشت نہیں کررپارہا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں امریکی پابندیوں کو بے اثر کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران ایک عظیم علاقائی طاقت ہے اوریہ ملک اب دیگر آزادی وامن پسند ممالک کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات کی برقراری تمام دنیاوی ممالک کے استقلال کیلئےایک بڑا امتحان ہے۔