مشرق وسطیٰ علاقے سے متعلق امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہے
چینی محقق:
نیوزنور ۱۹ نومبر / ایک چینی محقق کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں اس لئے بے اثر ہیں کیونکہ عالمی برادری کی طرف سے ان کی مخالفت ہورہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک مختصرانٹرویو میں ’’زوویلی‘‘نے کہاکہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں اس لئے بے اثر ہیں کیونکہ عالمی برادری کی طرف سے ان کی مخالفت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےمفادات کو نظرانداز کرکے مشرق وسطیٰ علاقے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ امریکی اقدامات سے یقینی طورپر عالمی تجارت متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں امریکہ کو ایران مخالف اقدامات پر مزید تنقیدوں کا سامناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ امریکہ مختصر مدت کیلئے اپنے بعض اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا تاہم طویل مدت میں یکطرفہ اقدامات ا سکے لئےنقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے جو ایران مخالف ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اس کے نتیجے میں آبنائےحرموز جو تیل ایکپسورٹ کرنے کاایک اہم اوراسٹریٹجک راستہ ہے بند ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کو اس وقت ایرانی تیل کی ضرورت ہے اس لئے واشنگٹن انتظامیہ کومجبوراً ایرانی تیل کے آٹھ اہم خریداروں کو ایرانی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھنا پڑا ہے۔
بیجنگ تہران تعلقات کےبارے میں چینی تجزیہ کار نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ اوراسٹریٹجک ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین اوراقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۹