نایجیریا میں بوکوحرام کے مظالم جاری/بولاما گاؤں سے دس خواتین کو کیا اغواء
ترک نیوز ایجنسی:
نیوزنور ۱۷ نومبر/ایک ترک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تکفیری گروپ بوکوحرام نے تازہ ترین اقدام میں بورنو صوبے کے ایک گاوں سے دس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک نیوز ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ بورنو صوبے کے گاوں بولاما سے تکفیری عناصر نے دس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تکفیری گروپ نے بولاما گاوں پر حملہ کرکے سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کیا جس سے سینکڑوں مویشی بھی جل گئے اور جاتے ہوئے دس خواتین کو بھی ساتھ لے گیے۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری تنظیم بوکوحرام نے گذشتہ دہائی سے دہشتگردی شروع کی ہے ۲۰۰۹ میں اس تنظیم کے سربراہ محمد یوسف کے دوران گرفتاری ہلاکت کے بعد سے انہوں نے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ قتل اور لاکھوں لوگ مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔