نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی :

 نیوزنور ۱۷ نومبر/جنوبی کوریا کی ایک  خبر رساں ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ شمالی کوریا نے صدر کم جونگ اُن کی موجودگی میں ہائی ٹیک ٹیکٹیکل ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’’یونہاپ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کے رہنما کم جونگ اون کی موجودگی اور نگرانی میں کیے جانے والے اس تجربے کے بعد پیانگ یانگ کی فوجی اور دفاعی طاقت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں تجربے کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کس قسم کا جدید ترین ہتھیار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جدید ترین تجربے کے بارے میں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی سربراہی میں ہونے والی اس خصوصی تقریب میں سائنس دانوں، اعلیٰ فوجی حکام، وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور کامیاب تجربے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان سلسلہ وار ملاقاتوں اور کم جونگ اُن کی امریکی صدر سے ملاقات میں ایٹمی ہتھیاروں سے سبک دوشی کے معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا نے جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ کیاماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی اس مبہم مہم جوئی  کا مقصد امریکی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی