ناجائز صیہونی رژیم کی تاریخ بدترین انسانیت سوز جرائم سے بھری پڑی ہے
شیخ مہر حمود:
نیوزنور ۱۷ نومبر/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے غزہ کی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رژیم کی تاریخ انسانیت کے خلاف بدترین جرائم سے بھری پڑی ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ مہر حمود‘‘نے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی اسلامی مقاومتی تحریکوں کی کامیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ پوری مسلم اُمہ اسلامی مقاومت کی حمایت میں کھڑی ہوجائے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات استوارکرنے میں مصررف رجعتی حکومتوں کو عرب اقوام کبھی معاف نہیں کرےگی۔
واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔
- ۱۸/۱۱/۱۷