شام پر فاسفورس بموں سے حملے امریکی جنایت کی علامت ہے
سلوواکیا کی کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ:
نیوزنور ۱۷ نومبر/سلوواکیا کی کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ نے امریکہ کی طرف سے فاسفورس بموں سے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر امریکی افواج کی جارحانہ کاروائیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ امریکہ عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جوزف ہڑلیکا‘‘نے امریکہ کی طرف سے فاسفورس بموں سے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر امریکی افواج کی جارحانہ کاروائیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ امریکہ عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے کیونکہ امریکہ کو دمشق حکومت یا اقوام متحدہ نے اس ملک میں کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کرنے کی دعوت نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحران شام کا واحد حل مذاکراتی ہے اوران کی جماعت عرب جمہوریہ شام کی قیادت اورعوام کی حمایت جاری رکھےگی۔
واضح رہے کہ روسی فوج نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبہ دیرا زور میں فاسفورس بموں سے حملہ کیا۔
بیان میں کہاگیا کہ فاسفورس سفید بموں کا استعمال جینوا کینوشن کے مطابق ممنوع ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۷