ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ہی ملک بھر میں نفرت پر مبنی جرائم میں17 فیصد اضافہ
شنبه, ۱۷ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۹ ب.ظ
امریکی تحقیقاتی ادارہ:
نیوزنور ۱۷ نومبر/ایک امریکی تحقیقاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہواہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ’’ایف بی آئی‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہواہے۔
ایف بی آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال میں نفرت پر مبنی جرائم میں17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2017 میں ایسے واقعات کی تعداد 7 ہزار 175 رہی جبکہ 2016 میں یہ تعداد 6 ہزار121 تھی۔
ادارے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۷