غزہ میں قتل عام کو روکوانے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے
لائیشیائی اسکالر:
نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر ’’محمد اعظمی عبدل حامد‘‘ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین میں غزہ کے سرحدی علاقے میں بے گناہ بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں پر مظالم کو روکنا ہو گا جس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے۔
انہوں نے فلسطین میں ہونے والی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم پر عالمی برادری نے جس روئے کا اظہار کیا ہے وہ واقعی انتہائی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ بات افسوس ناک ہے کہ عالمی ایجنسیاں اور ادارے اس حوالے سے خاموش ہیں اور اب تک 100 سے زائد بے گناہ فلسطینی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں اور 10 ہزار سے زائد شہری شدید زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے فلسطینوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سرعام خلاف ورزی ہے۔
محمد اعظمی عبدل حامد نےمزید اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ناجائز صہیونی کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ، بربریت اور قتل عام کو روکے۔