نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور ۱۷ نومبر/اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر قابض صہیونی ریاست کے خلاف 9 قراردادوں کو پاس کردیا گیا ہےاور پاس ہونے والی 9 میں سے آٹھ قراردادوں میں فلسطینی عوام کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر قابض صہیونیوں کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر قابض صہیونی ریاست کے خلاف 9 قراردادوں کو پاس کردیا گیا ہےاور پاس ہونے والی 9 میں سے آٹھ قراردادوں میں فلسطینی عوام کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر قابض صہیونیوں کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صہیونیوں کے مظالم بالخصوص صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینوں پر جبر و تشدد اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطین میں سویلین کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں صہیونیوں کی جانب سے ناجائز تعمیرات اور آباد کاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنرل اسمبلی نے اپنے ایک اور قرارداد میں ظالم صہیونی حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی بشمول سویلین کی گفتاری ان پر تشدد اور قتل کو فوری بند کریں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 1967 میں صہیونی جارحیت اور مظالم کے آغاز سے فلسطینی عوام اپنے گھر اور اپنی سرزمین سے دور ہیں لہذا ہم فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین واپسی کے خواہاں ہیں۔

قرارداد میں سربراہ اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی فلسطین پر مشاورتی کمیٹی کی مدد سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں عرب برادری کی جائیداد و ان کی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی