جھوٹ اور بہتان تراشیوں کی وجہ سے ٹرمپ اور اسکے حواری دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہوئے ہیں
خطیب جمعہ تہران:
نیوزنور ۱۷ نومبر/ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور اس کے حواری ایران کے خلاف جھوٹی کہانیوں اور میڈیا یلغار کے ذریعے خود کو کامیاب ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر دنیا ان کی ناکامی کو جان چکی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خطیب جمعہ تہران ’’ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے تہران میں نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور اس کے حواری ایران کے خلاف جھوٹی کہانیوں اور میڈیا یلغار کے ذریعے خود کو کامیاب ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر دنیا ان کی ناکامی کو جان چکی ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ نے جنگ اور خونریزی کی انتہا کردی آل سعود اور صہیونی حکمران اور اسکے تمام حواری امریکہ کے جرائم میں برابر کے شریک ہوکر دنیا میں الگ تھلگ پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا صرف یہی مقصد ہے کہ جھوٹ اور منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے خود کو سب سے اوپر دیکھائیں اور ان کا خیال ہے کہ جھوٹ اور بہتان تراشیوں سے انہیں کامیابی ملے گی مگر وہ بھی جان گئے ہیں وہ اس امتحان میں ناکام ہیں۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کھڑے ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹ پہ جھوٹ کہامگر دنیا اس پر ہنستی رہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا یلغار کے ذریعے اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے مگر آپ دیکھیں آج ایران کہاں کھڑا ہے اور ایران کی عزت کو دیکھیں
تمام دنیا ایرانیوں کی دیانت داری اور سچائی کو دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزیدملکی حکام پر زور دیا کہ جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے بارہا ہدایت کی ہے حکام معاشی امور سے متعلق تمام معاملات کو باریک بینی سے دیکھیں اور انہیں حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اُٹھائیں۔