صیہونی دشمن مقاومتی فورسز کے جوابی حملوں سے خوفزدہ ہے
فلسطینی سیاسی کارکن:
نیوزنور ۱۷ نومبر/فلسطین کے ایک سیاسی کارکن نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن مقاومتی فورسز کے جوابی حملوں سے خوفزدہ اورحیرت زدہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’خالد الازبط‘‘نےکہاکہ صیہونی دشمن مقاومتی فورسز کے جوابی حملوں سے خوفزدہ اورحیرت زدہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی فورسز کیطرف سے مقبوضہ فلسطین پر سینکڑوں میزائیل کا داغا جانا دشمنوں کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ مذاکرات کا منطق اب پوری طرح بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کیطرف سے حملے جاری رکھنے کی صورت میں تل ابیب پر میزائیلوں کی بارش ہوگی ۔
واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔
- ۱۸/۱۱/۱۷