نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی سفیر:

نیوزنور21مئی/ایران میں تعینات برطانیہ کے سابق سفیر نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے رد عمل میں کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعینات برطانیہ کے سابق سفیر’’ریچرڈ ڈالتن‘‘نے کہا کہ ٹرمپ جوہری معاہدے سے علحیٰدگی کے منفی نتایج کا ذمے دار ہے۔

اس موقع پر ایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا جرمن کے چانسلر، برطانیہ کے وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے بھی خطے کے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اس معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے سابق سفارتکار نے کہا کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے تمام شقوں پر عمل درآمد کررہا ہے تو اس معاہدے سے نکلنے کا عمل نادرست اور بڑی غلطی ہے۔

یورپی یونین پر ہونے والے نقصانات کا جایزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری اور اس کو توڑنے کے عمل سے یورپی یونین کو بڑا نقصان ہوگا جس کی وجہ سے خطے اور دنیا پھر بدامنی کا شکار ہوجائیں گے۔

انہوں نے ٹرمپ کی ایران دشمن پالیسیوں پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا  کہ امریکی صدر ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں کے ذریعہ دنیا کو تشویش میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔

برطانیہ کے سابق سفارتکار نے  کہا کہ ایران پر مزید دباؤ کا نتائج نقصان دہ ہوگا جس سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سمجھتی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ دنیا کو ایک صحیح سمت پر لے جارہا ہےلیکن سیاسی مقاصد کے لئے امریکہ ایران پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے اقتصادی مفادات میں واضح فرق نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک اپنے اقتصادی مفادات کو امریکہ پر ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے یورپی ممالک کا ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں اور ان کے نتایج پر اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے پر اپنا عمل درآمد جاری رکھے تو یقینا یورپی ممالک کی بھی کوشش ہوگی تا کہ ایران کے مفادات بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

برطانیہ کے سابق سفارتکار نے ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کے تین اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ یورپی ممالک کو ایران جوہری معاہدے سے علحیٰدگی پر مجبور نہیں کر سکتا۔

ریچرڈ ڈالتن نے مزید کہا کہ امریکہ کے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ روابط بہت پیچیدہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سےبہت سے مسائل اور مشکلات جنم لے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی