سعودی عرب کی تفتیش قابل بھروسہ نہیں
ایمنسٹی انٹرنیشنل:
نیوزنور ۱۶ نومبر/بین الاقوامی انسانی تنظیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اعلان میں سعودی عرب کے متعلقہ کیس کے حوالے سے اعلانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تفتیش قابل بھروسہ نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی انسانی تنظیم’’ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سعودی عرب میں صحافی جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق تفتیش قابلِ بھروسہ نہیں ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حقوق انسانی کا ریکارڈ خطرناک سطح پر ہے جس بنا پر خاشقچی کے قتل کی تفتیش قابل اعتبار نہیں ذمہ دار ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیقات لازمی ہیں۔
ترکی کے خاشقجی قتل کیس میں عالمی سطح پر تحقیقات کرائے جانے کی اپیل کی جانب اشارہ کرنے والے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم ترکی کی اس حوالے سے اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ترکی کو چاہیے کہ یہ اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر اس چیز کی درخواست دے ۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی پراسکیوٹرز نے ناقابل بھروسہ تحقیقات کے بعد قتل میں ملوث 5 مشکوک افراد کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیے جانے کی درخواست کی ہےلیکن ہمیں حقائق کا تعین کرنے اور منصفانہ طور پر عدالتی کاروائی کرنے کی خاطر سزائے موت کی شرط نہ رکھنے والی ایک باوثوق تفتیش کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۱۶