نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی تجزیہ کار:

نیوزنور ۱۶ نومبر/ایک فلسطینی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا نہ ہواور اس چلینج سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ صہیونی ریاست کا مستقبل کتنا خطرناک اور خوف ناک ہے دشمن کو اس کا کوئی اندازہ نہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق  ایک فلسطینی تجزیہ نگارنے کہا کہ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا نہ ہواور اس چلینج سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ صہیونی ریاست کا مستقبل کتنا خطرناک اور خوف ناک ہے دشمن کو اس کا کوئی اندازہ نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ صہیونی ریاست کا یہ خیال ہے کہ وہ فلسطینی مقاومت کاروں کی کمر توڑنے کے لیے فضائی طاقت کا استعمال کرے گی مگر دوسری جانب فلسطینی مقاومت کاروں کی راکٹ ٹیکنالوجی میں تیزی کے ساتھ بہتری اور جدت آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی راکٹوں کی رینج، مارنے کی طاقت اور دیگر خصوصیات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاور صہیونی دشمن کو اندازہ ہی نہیں کہ مستقل کتنا خطرناک ہے۔

القسام بریگیڈز کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں غزہ پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مقاومت کاروں نے صہیونی ریاست پر راکٹوں کی ایسی بارش کی جس کا دشمن کو اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل صہیونی دشمن نے حماس کے احمد الجعبری پرقاتلانہ حملے کی کوششیں اس وقت شروع کیں جب یہ کہا گیا کہ القسام کے تیار کردہ راکٹ عسقلان اور سدیروٹ پر تک پہنچ رہے ہیں مگر اس بار اسرائیلی دشمن حیران ہوا کہ راکٹوں کی رینج میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا خیال تھا کہ وہ کوئی بھی خفیہ کارروائی انتہائی آسانی کےساتھ انجام دینے اور کسی بھی قسم کے جانی نقصان کے بغیر بہ حفاظت واپس آجائیں گے مگر دشمن کا یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔

فلسطینی تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ اسرائیل کو القسام بریگیڈ کے راکٹوں اور فلسطینی مقاومت قوت کا صحیح اندازہ نہیں اورمستقبل میں اسرائیل کو زیادہ خطرناک اور خوفناک مقاومت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی