فلسطینی مقاومت صہیونی دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
حزب اللہ لبنان :
نیوزنور ۱۶ نومبر/لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی طاقتیں صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق لبنانی تحریک مقاومت’’حزب اللہ‘‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدی کی ڈیل کی سازش محض ایک سراب ہے اور یہ سازشی منصوبہ کسی صورت میں کامیاب نہیںہوسکتا۔
بیان میں غزہ پٹی کے علاقے پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی قوتوں نے غزہ میں دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
بیان عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی دشمن کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی کوششیں ترک کریں اور عرب ممالک کی قیادت صہیونی دشمن کو گلے لگانے کے بجائے فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے کوششیں کریں۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے والے زعماء عرب اقوام کے ہیرو نہیں ہوسکتے۔
- ۱۸/۱۱/۱۶