ایران کے ساتھ تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہے
اطالوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی خاتون سربراہ :
نیوزنور ۱۶ نومبر/اطالوی پارلیمنٹ کی خارجہ اور یورپی امور کمیٹی کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ ہماری اہم ترجیح ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اطالوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی خاتون سربراہ ’’مارتا گرانڈے‘‘نے ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کے دورہ اٹلی کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ک ایران کے ساتھ تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہےہ۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کے باوجود یورپی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک خصوصی گاڑیوں (SPV) کی پیداوار کے حوالے سے ایران کے
ساتھ مالی تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورہ اٹلی کے موقع پر انہوں نے اطالوی وزارت خارجہ کے سیکرٹری، اطالوی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ اور ویٹٰکن وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
- ۱۸/۱۱/۱۶